ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: چائے کی برآمدات 15 فیصد اضافے کے ساتھ 98 لاکھ ایک ہزار 535 ڈالر تک پہنچ گئیں

رواں سال کے جنوری سے مئی  کے دورانیے میں ترکی کی چائے کی برآمدات 15 فیصد اضافے کے ساتھ 98 لاکھ ایک ہزار 535 ڈالر  تک پہنچ گئی ہیں۔

مشرقی بحیرہ اسود برآمد کنندگان یونین DKIB کی انتظامی کمیٹی کے نائب سربراہ احمد حامدی گُر دوعان نے کہا ہے کہ جنوری سے مئی تک کے عرصے میں ترکی سے 2 ہزار 982 ٹن چائے برآمد کی گئی۔

گُر دوعان کے مطابق  اس دورانیے میں چائے کی سب سے زیادہ برآمدات بیلجئیم، جرمنی اور متحدہ عرب امارات کو کی گئیں۔ بیلجئیم کو22 لاکھ 37 ہزار 680 ڈالر، جرمنی کو 14 لاکھ 84 ہزار 780 ڈالر اور متحدہ عرب امارات  کو 12 لاکھ 48 ہزار 404 ڈالر کی چائے فروخت کی گئی۔

احمد حامدی گُر دوعان نے برآمدات میں اضافے کے متوازی شکل میں گاہک ممالک  کی تعداد میں بھی اضافے کی طرف توجہ مبذول کروائی اور کہا ہے کہ گذشتہ سال کے برعکس رواں سال میں ہنگری، آئیوری کوسٹ، کیمرون، ایکواڈور گنی، گیمبیا، ایستونیا، جمہوریہ چیک اور مایوٹ  کے ہاتھ بھی چائے فروخت کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں