جاپان اور امریکہ نے، ہفتے کے آخر میں شمالی کوریا کے میزائل تجربوں کے بعد، بحیرہ جاپان میں جنگی طیاروں کے ساتھ مشقیں کیں۔
جاپان وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہفتے کے آخر میں پیانگ یانگ انتظامیہ کی طرف سے مختصر مسافت کے 8بیلسٹک میزائل تجربوں کے جواب میں جاپان اور امریکہ نے مشترکہ فوجی مشقیں کی ہیں۔
مشقوں میں ‘چیتوس’ بیس سے جاپان اسپیشل ائیر ڈیفنس فورسز ASDF کے چار ایف۔15 اور ‘میساوا’ بیس سے امریکہ ائیر فورس کے دو ایف۔16 نے شرکت کی۔
مشقیں جاپان اور امریکہ کے درمیان، ہر صورتحال میں مداخلت کے اہل قوی ارادے اور دو طرفہ اتحاد کی تقویت کے لئے، قریبی تعاون کی طرف توجہ مبذول کروانے کا سبب بنی ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ فوجی مشقیں حالیہ دو ہفتوں میں امریکہ اور جاپان کے درمیان دوسری فوجی مشقیں تھیں۔
دونوں ممالک نے شمالی کوریا کے میزائل تجربوں کے جواب میں 25 مئی کو بھی مذکورہ سے مشابہہ مشقیں کی تھیں۔
دوسری طرف 5 جون کے تجربے کے بعد 2022 کے آغاز سے اب تک شمالی کوریا کے میزائل تجربوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔