روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی سے رابطہ کیا ہے۔
کریملن کے مطابق،اس بات چیت میں روس اور ایران کے تعلقات پر غور کیا گیا۔
بات چیت میں ایران کے جوہری پروگرام اور اس حوالے سے کسی حتمی معاہدے کی بحالی کےلیے سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں اس بات چیت میں علاقائی استحکام و سلامتی سمیت شام کے تنازعے کے پر امن حل کے لیے آستانہ فورم کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی ۔