ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کیلئے مشکل فیصلے کئے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے حالات کی ضرورت کے تحت مشکل فیصلے کئے ہیں لیکن جلد ہی ملک کو اس صورتحال سے کامیابی سے نکال لیا جائے گا۔

بدھ کومتعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کا بوجھ کم کرنے کے لئے کفایت شعاری کے اقدامات متعارف کروائے ہیں۔ وزیراعظم نے پری بجٹ کانفرنس میں بھرپور شرکت پر زرعی ماہرین، معیشت دانوں، تاجروں، آئی ٹی اور معاشی ماہرین کا شکریہ ادا کیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ کانفرنس نے اقتصادی چیلنجوں اور ان سے نمٹنے پر تبادلہ خیال کے لئے جامع پلیٹ فارم مہیا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قومی معیشت میں تبدیلی کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبے میں موثر پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ اپنے بیرونی دوروں کے دوران انہوں نے آئی ٹی، کامرس، مالیات، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور سرمایہ کاری جیسے باہمی تعاون کے شعبوں کو ترجیح دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں