ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ بینک کا پاکستان کو 258 ملین ڈالرز امداد دینے کا اعلان

عالمی بینک نے پاکستان کو 258 ملین ڈالرز امداد کی منظوری دے دی ہے۔ اعلامیہ  کے مطابق پاکستان کے لیے رقم کی منظوری عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے دی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم پاکستان میں بنیادی صحت کے نظام میں بہتری کے لیے خرچ ہو گی۔کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں صحت کی سہولیات تک بہتر رسائی کیلئے اصلاحات کی جائیں گی-

صوبائی ہیلتھ سسٹم کومضبوط بنانے میں بھی مدد دی جائے گی، جب کہ ہیلتھ کیئر کوریج، اسٹاف اور دواں کی سپلائی بہتربنائی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں