ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی دفاتر میں ہفتے کی چھٹی بحال،  اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ہفتے کی چھٹی بحال کرنے اور سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلیں گے۔سرکاری دفاتر میں نماز کا وقفہ دوپہر 1 بجے سے ڈیڑھ بجے تک ہوگا جب کہ بروز جمعہ سرکاری دفاتر میں  وقفہ ساڑھے بارہ بجے سے ڈھائی بجے تک ہوگا۔

حکومت نے ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا بھی نوٹیفکشن جاری کیا جس کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی، بعدازاں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں