ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 وین کھائی میں گرنے سے افراد کی تعداد 18 تک پہنچ گئی، قلعہ سیف اللہ

قلعہ سیف اللہ میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کے مطابق حادثے میں بچہ زخمی بھی ہوا ہے، جس کی حالت نازک ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا یہ بھی کہنا تھا کہ راستہ دشوار ہونے کے باعث لاشیں اٹھانے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ قبل ازیں امدادی ٹیموں کا کہنا تھا کہ مسافر وین لورالائی سے ژوب جاری تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی اور اختر زئی کے مقام پر کھائی میں جا گری۔

واقعہ میں متعدد مسافر زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی تمام اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں