ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پہلا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ملتان: ویسٹ انڈیز نے سیریز کے پہلے ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان نکولس پوررن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز چیلنجنگ ہوگی، سیریز جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

اس موقع پر کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتا تو بالنگ کا ہی فیصلہ کرتا تاہم آج کے میچ میں محمد حارث ون ڈے ڈیبیو کررہے ہیں۔

کپتان بابراعظم، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، محمدر ضوان، محمد حارث، خوشدل شاہ، محمد نواز، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 10 اور تیسرا 12 جون کو کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں