ایران کے صوبے کیرمان شاہ میں ایک 4 منزلہ عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے ترجمان مجتبیٰ خالدی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "صبح کے وقت ایک 4 منزلہ عمارت میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اس وقت تک 2 افراد کی اموات واقع ہو چکی ہیں۔ 7 افراد زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔ زخمیوں اور اموات کی تعداد میں اضافے کا خطرہ ہے۔
خالدی نے کہا ہے کہ "ہیلتھ ٹیمیں جائےحادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں”۔