ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تاجر برادری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،قائم مقام گورنر سندھ

کراچی: قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے کہاہے کہ تاجر برادری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی اور ایک اہم اسٹیک ہولڈر کی حیثیت رکھتی ہے۔

 آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں کو روزگار کی فراہمی اور معاشی ترقی میں چھوٹی صنعتوں کا اہم کردار ہے۔قائم مقام گورنر سندھ سے حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد الطاف میمن کی قیادت میں 16 رکنی وفدنے سندھ گورنر ہائوس میں ملاقات کی ۔

قائم مقام گورنر سندھ  کا کہنا تھا کہ حکومت موجودہ اقتصادی ترقی اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے تاجر برادری کے ساتھ مربوط روابط کو یقینی بنا رہی ہے۔  تاجر برادری کو یقین دہانی کرائی کہ تاجروں اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

اس موقع پرحیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد الطاف میمن نے کہاکہ تاجر برادری ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے حکومتی کوششوں میں معاونت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں