ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاداب خان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں ناقابل یقین کیچ تھام کر سب کو حیران کردیا

ملتان: قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں ناقابل یقین کیچ تھام کر سب کو حیران کردیا۔ ملتان میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے 30.5 اوورز میں محمد نواز کی گیند پر بروکس کا شاندار کیچ پکڑ کو کمنٹیٹر سمیت سب کو داد دینے پر مجبور کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نواز کی گیند پر لیگ سائیڈ پر بڑی ہٹ لگانے گئے تاہم بلے پر ایج لگی اور کیچ شاداب خان کی جانب چلا گیا جو شارٹ تھرڈ مین پر کھڑے تھے۔ شاداب خان نے کیچ پکڑنے کے لیے دائیو لگائی اور ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ کر بروکس کی اننگز کا خاتمہ کیا۔

واضح رہے کہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلئے 306 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے 35.4 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 194 رنز بنالیے ہیں، بابر اعظم 84 اور رضوان 22 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں