ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محمد حسنین کو بولنگ کی اجازت مل گئی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کو دوبارہ بولنگ کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین کے مطابق بولنگ ایکشن ٹیسٹ میں ان کے بازو کا خم 15 ڈگری سے کم رپورٹ ہوا جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد قانونی بولنگ ایکشن کی تصدیق کی۔

اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے فاسٹ باؤلر کے 21 جنوری کو دئیے گئے ٹیسٹ کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد باؤلنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔

محمد حسنین کا بولنگ ایکشن آسٹریلوی لیگ (بگ بیش) کے دوران رپورٹ ہوا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں