انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو کر ایک بار پھر201روپے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں80پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 200روپے سے بڑھ کر200.80روپے اور قیمت فروخت200.20روپے سے بڑھ کر201روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 200.50روپے اور قیمت فروخت201.50روپے پر بدستور برقرار رہی۔