ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انکم ٹیکس سلیبز 12 سے کم کر کے 7 کرد یئے  گئے

اسلام آباد: تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس سلیبز 12 سے کم کر کے 7 کردیے گئے۔فنانس بل کے مطابق سالانہ 6 لاکھ تک آمدن پر ٹیکس استثنی ہوگا جبکہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے تک تنخواہ پر 100 روپے ٹیکس ہوگا۔ بل کے مطابق 12 لاکھ سے 24 لاکھ سالانہ آمدن پر 7 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، فنانس بل کے مطابق 24 لاکھ سے 36 لاکھ آمدن تک 84 ہزار فکس رقم ادا کرنا ہوگا۔

جبکہ اس سلیب میں آمدن پر 12.5 فیصد انکم ٹیکس الگ ٹیکس ہوگا، 36 لاکھ سے 60 لاکھ روپے تک آمدن پر 2 لاکھ 34 ہزار فکس رقم ادا کرنا ہوگی، جبکہ سالانہ آمدن پر 17.5 فیصد الگ سے انکم ٹیکس ہوگا، 60 لاکھ سے ایک کروڑ 20 لاکھ آمدن پر 6 لاکھ 54 ہزار فکس رقم ادا کرنا ہوگی جبکہ سالانہ آمدن پر الگ سے 22.5 فیصد انکم ٹیکس دینا ہوگا، ایک کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد آمدن پر 20 لاکھ 4 ہزار فکس رقم ادا کرنا ہوگی، جبکہ 32.5 فیصد ٹیکس الگ سے ادا کرنا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں