ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جیب تراش بین الصوبائی گروہ کے کارندےاور کیبل چور گرفتار

کراچی: شہر قائد میں آرام باغ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران جیب تراشنے والے بین الصوبائی گروہ کے جیب کتروں اور کیبل چوری میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایچ او آرام باغ اعظم راجپر کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

آرام باغ پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں عرصہ دراز سے رکشے میں سادہ لوح عوام کو بٹھا کر جیب تراشنے والے بین الصوبائی منظم گروہ کے جیب کتروں اور کیبلز وغیرہ چوری کرنے والے چور گروپ کے 6 کارندوں جاوید علی ولد ولی محمد، افسر علی ولد بخت علی، علی خان ولد شیر محمد، عمران علی ولد مٹھل خان، پطرس ولد شوکت اور جاوید ولد اکرم کو رنگے ہاتوں چوری شدہ کیبل سمیت گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 379/34,228/2022 درج کر کے تفتیش کا آغاز کریا ہے۔

ملزمان قبل ازیں بھی مختلف تھانہ جات کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں ۔ملزمان کا سابق ریکارڈ دفتر سی آر او سے حاصل کیا جارہا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں