کراچی :سینئر سیاسی و سماجی رہنما اور کاروباری شخصیت کامران ٹیسوری نے پاکستان میں تعینات ہونے ترکی کے نئے کونسل جنرل سیمل سانگو سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران دونوں شخصیات کے درمیان کامران ٹیسوری نے نئے کونسل جنرل کو پاکستان میں تعیناتی پر مبارکباد پیش کی، اس موقع پر کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ
پاکستان اور ترکی کے درمیان برادرانہ تعلقات دونوں ممالک کے عوام سے جڑیں ہیں، عوام پاکستان کے لئے ترکی کے اقدامات اور ہر مشکل میں پاکستان کے کھڑے رہنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ ترکی کے تاجروں کے لئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،