ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ فلسطین: یہودی آباد کاروں نے گندم کی تیار فصل نذر آتش کردی

ناجائز یہودی آباد کاروں نے مقامی قصبے میں فلسطینیوں کی گندم کی تیار فصل کو آگ لگا کر جلا دیا ہے، فلسطینیوں کی گندم کو جلانے کا یہ واقعہ نابلوس شہر کے جنوب میں واقع قسرا نامی قصبے میں پیش آیا ہے۔ یہودی بستیوں کے انچارج غسان دغلس نے بھی اس افسوسناک واقعے کی تصدیق کی ہے۔

تاہم دعوی کیا ہے کہ فائر بریگیڈ نے مقامی فلسطنیوں کے ساتھ مل کر اب آگ پر قابو پالیا ہے۔ واضح رہے فلسطینیوں کی فصلوں اور باغات کو اسرائیلیوں کی طرف سے اجاڑنے اور آگ لگا دینے کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔

اس طرح کے واقعات اسرائیلیوں کا معمول کا حربہ ہیں تاکہ مقامی فلسطینی تنگ آ کر علاقہ خالی کر دیں۔ یہاں نابلوس کے علاقے میں ایسی کارروائیاں بطور خاص اہم ہیں کہ اسرائیل مزید یہودی بستیوں کی تعمیر کرنا چاہتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں