ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی آر ٹی کی میٹا ورس کی اگلی نشستوں میں شمولیت کے لئے انفراسٹرکچر کام شروع ہو گیا ہے: سوبا جی

ترکی صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کے سربراہ فخر الدین آلتن نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں بغیر کسی روک ٹوک کے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کر رہی ہیں لہٰذا  ہمارا یقین ہے کہ ترکی جیسی  طاقت کو اپنے تمام امکانات کے ساتھ میٹا ورس کے تعمیری مرحلے کا حصہ بننا چاہیے۔

ترکی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن TRT  کی طرف سے منعقدہ "TRT بین الاقوامی میٹاورس اور نشریاتی فورم” UNIQ استنبول میں شروع ہو گیا ہے۔

فورم کے افتتاحی خطاب میں آلتن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فورموں کی موجودہ صورتحال کو دیکھا جائے تو  پتہ چلتا ہے کہ یہ فورم پوری دنیا پر مسلط کردہ فاشزم کو جمہوریت کے نام پر انسانیت کے ہاتھ   فروخت کر رہے ہیں ۔ اس ادراک کے بعد ہم خود کو حقیقی معنوں میں ایک سنجیدہ خطرے کے سامنے پاتے ہیں۔

آلتن نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں کسی قسم کی مداخلت کے بغیر  سوشل میڈیا سے اپنا پروپیگنڈہ کر رہی ہیں اور ہم بخوبی جانتے ہیں کہ وہ اپنے خلاف آوازوں کا گلا  کس طرح  دبا  رہے ہیں۔ یہی وہ وجوہات ہیں کہ جن کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم،  ترکی جیسی اپنی جغرافیائی حدود سے باہر ایک وسیع قلبی جغرافیے میں پھیلی ہوئی طاقت کے اپنے تمام امکانات کے ساتھ ، میٹا ورس  کے تعمیری مرحلے میں شامل ہونے کو ضروری خیال کرتے ہیں”۔

فورم میں شریک ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل مہمت زاہد سوبا جی نے بھی اپنے خطاب میں کہا ہے کہ "ٹی آر ٹی کے میٹا ورس کی اگلی نشستوں میں جگہ سنبھالنے  اور اس پلیٹ فورم کے مضبوط ترین نشریاتی اداروں میں شامل ہونے کے لئے ترکی نے معروف میٹاورس ڈیزائننگ اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کر کے ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے”۔

TRT بین الاقوامی میٹاورس اور نشریاتی فورم” UNIQمیں ملکی و غیر ملکی شرکاء  کی شرکت سے "میٹاورس کی ڈیزائننگ”، "انسانیت 2،0: آگے کیا ہے؟”، میٹاورس ہمیں کیا یقین دہانیاں کروا رہا ہے؟”، ” مستقبل میں کیا کچھ انسانیت کا منتظر ہے؟”، ” میٹا ورس میں گیم اور اسٹارٹ ۔اپ کے لئے مواقع” اور ” میٹا ورس میں میڈیا۔ فن، فیشن اور تعلیم ”  نامی پینلوں کا انعقاد ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں