ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کئی بجٹ اہداف پر ڈیڈلاک برقرار

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کئی بجٹ اہداف پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ ایف بی آرکے ٹیکس ٹارگٹ پراتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔

جس کے باعث ورچوئل مذاکرات جاری رہیں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے 7255 ارب روپے کے ٹیکس ٹارگٹ پر ڈیڈ لاک ہے اور آئی ایم ایف سے بجٹ خسارے کے اہداف پر بھی اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہیکہ آئی ایم ایف نے چینی پاورپلانٹس کو دی گئی ادائیگیوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں