اسلام آباد: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے پہلی سہ ماہی میں اپنے فضائی بیڑے میں دو اے 320 طیاروں کا اضافہ کیا، 2022 کے دوران چار مزید ایئربس A320 اپنے بیڑے میں شامل کرنے کا ارادہ ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اقتصادی سروے کے مطابق فضائی نقل و حمل کے شعبوں کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے گئے اس مقصد کےلئے حکومت نے وزارت ایوی ایشن کے ذریعے پی آئی اے کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے۔
پی آئی اے نے 2022 کی پہلی سہ ماہی میں دو اے۔ 320 کا اضافہ کیا اور 2022 کے دوران چار مزید ایئربس اے 320 شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اقتصادی سروے کے مطابق کوویڈ 19 کے پھیلنے کے نتیجے میں وطن واپسی کے سب سے بڑے آپریشنز میں پی آئی اے نے بہت اہم کردار ادا کیا۔
این سی او سی اور این ڈی ایم اے کی کوششوں کو تقویت دینے کے لئے چین سے پاکستان میں 100 ملین سے زائد ویکسینز کی خوراکیں لانے میں بھی کردار ادا کیا۔