ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قطر: ترکی ساختہ مسلح تربیتی بحری جہاز' الشمال' قطر پہنچ گیا

قطر مسلح فورسز نے جاری کردہ اعلان میں کہا ہے کہ، ترکی  کے اناطولیہ شپ یارڈ  کی طرف سے تعمیر کیا گیا مسلح تربیتی بحری جہاز’ الشمال’ قطر پہنچ گیا ہے۔

قطر وزارت دفاع کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق بحری جہاز کے دارالحکومت دوحہ پہنچنے پر قطر مسلح افواج کے سربراہ سالم النبیت  کی شرکت سے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا اور تربیتی بحری جہاز کے حصوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اناطولیہ شِپ یارڈ کے تیار کردہ مسلح تربیتی بحری جہاز الشمال  کو ماہِ فروری میں، ترکی میں ،وزیر دفاع حلوصی آقار اور قطر کے وزیر دفاع خالد بن محمد العطیہ کی شرکت سے منعقدہ تقریب میں قطر بحریہ کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ قطر بحریہ  نے مارچ 2018 میں 4 تربیتی بحری جہازوں کی تعمیر کے لئے اناطولیہ شِپ یارڈ کے ساتھ 3 سمجھوتے کئے تھے۔  ترکی نے 2021 میں پہلا مسلح تربیتی بحری جہاز  الدوحہ   قطر کے حوالے کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں