ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 حج آپریشن، گزشتہ 5 روز میں 8  ہزار عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

ساڑھے 8 ہزارعازمین حج گزشتہ 5 روز میں سعودی عرب پہنچ گئے، 106 پروازوں پر مشتمل حج فلائٹ آپریشن 30 جون تک جاری رہے گا، ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ہفتہ کو 5 حج پروازوں سے 1500 سے زائد عازمین مدینہ منورہ گئے،  5 روز میں ساڑھے 8 ہزارعازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے۔

ترجمان کے مطابق عازمین حج کو مدینہ منورہ میں 8 روزہ قیام کے بعد مکہ مکرمہ روانہ کیا جائے گا، حج سے قبل 17 ہزار عازمین مدینہ منورہ کی زیارت کریں گے، انہوں نے کہا کہ حج کے بعد 8 دن قبل دیگر 15 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا، 106 پروازوں پر مشتمل حج فلائٹ آپریشن 30 جون تک جاری رہے گا، وزارت مذہبی امور کے مطابق مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر مذہبی امور کا عملہ 24 گھنٹے شفٹوں میں کام کر رہا ہے۔

روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کی بدولت عازمین کی سعودی ایئرپورٹ پر بغیر پریشانی فوری کلیئرنس کردی گئی، ترجمان کا کہنا تھا کہ جدہ ایئرپورٹ پر پہلی حج پرواز 16 جون کو اترے گی، سعودی ایئرپورٹس اور رہائشی سیکٹرز میں ڈسپنسریاں قائم کردی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں