اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران 17 سو57 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چھوٹ دی ہے جبکہ ایف بی آر نے399 ارب66 کروڑ روپے کی انکم ٹیکس چھوٹ دی ہے۔
اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق اسیلز ٹیکس کی مد میں ایک ہزار 14ارب روپے کی چھوٹ دی گئی ہے کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں342 ارب89 کروڑ روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے اسی طرح آزار اورترجیحی تجارتی معاہدوں کے تحت 46 ارب10 کروڑ روپے کی کسٹمز ڈیوٹی میں چھوٹ دی گئی ہے برآمدات سے متعلق51 ارب روپے سے زائد کی کسٹمز ڈیوٹی کی چھوٹ دی گئی ہے الاو¿نسز کی مد میں 10 ارب62 کروڑ روپے سے زائد کی انکم ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے۔