گلشن راوی ایف بلاک کے ایک گھر میں چوری کی واردات کے نتیجے میں گھر کی ملازمہ 25 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور غیر ملکی کرنسی چرا کر فرار ہوگئی۔
تھانہ گلشن راوی پولیس نے گھر کے مالک کی درخواست پر گھریلو ملازمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق چوری کی گئی اشیاء میں 15 تولے سونے کے طلائی زیورات اور 900 امریکی ڈالرز شامل ہیں۔