ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہنگائی کی شرح 23.98 فیصدریکارڈ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ مہنگائی کی مجموعی شرح 23.98 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 2.67 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 23.98 فیصد تک جا پہنچی ہے جو ملکی تاریخ میں مہنگائی کی بلند ترین شرح ہے۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 33 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئیں، 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 13 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

دستاویزات کے مطابق ایک ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا۔ برانڈڈ گھی فی کلو کی قیمت میں 28 روپے تک کا اضافہ ہوا، آلو کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 10 پیسہ اور ٹماٹر کی قیمت میں 4 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ دالیں، نمک، بیف، مٹن، چینی، پیاز، دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں