ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میکسیکو میں ہائی وے سے 7 افراد کی  لاشیں برآمد

میکسیکو کی ریاست سان لوئس پوٹوسی میں ہائی وے سے 7 افراد کی  لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔

میکسیکو کی پریس کی  خبروں کے مطابق ریاست کے قصبے ایکویسمون میں Valles Rioverde ہائی وے سے 7 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

جائے وقوعہ پر جانے والے پراسیکیوٹر آفس کے اہلکاروں  کے مطابق   متعلقہ  افراد کو تشدد سے ہلاک کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر  پیش کی جانے والی  تصاویر  سے  یہ  بات سامنے آئی کہ ان افراد کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر  موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔

اطلاع کے مطابق  حملہ آوروں   کے  لاشوں پر دھمکی آمیز پیغامات   سے پتہ چلتا ہے کہ  ان افراد کو  کسی دوسری جگہ قتل  کیے جانے  کے بعد  ان کی لاشوعں کو  ہائی وَ پر چھوڑ دیا ہے۔

واقعے کی تحقیقات کا آغاز  کردیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ میکسیکو میں حریف گروہوں کے درمیان اس قسم  کی انتقامی کاروائیاں ہوتی رہتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں