ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرکٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز جیت لی

ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 120 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر سیریزمیں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے مہمان ٹیم کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔

گرم موسم میں دوسرے ایک روزہ میچ میں محمد نواز کی شاندار بولنگ کے نتیجے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 275 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ لیفٹ آڑم سپن باولر نے دس اووروں میں صرف 19 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ محمد وسیم نے تین، شاداب خان نے دو جبکہ شاہین آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔


ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمر بروکس نے 42، کائل مائرز نے 33 اور نکولس پورن نے 25 رنز بنائے اور نمایاں بلے باز رہے۔

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے مقررہ پچاس اووروں میں آٹھ وکٹوں پر 275 رنز بنائے۔ بظاہر سلو وکٹ پر جہاں گیند ٹھہر ٹھہر کر بلے پر آ رہا تھا پاکستان کے بلے باز بھی جارحانہ انداز میں کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

کپتان بابر اعظم ایک بار پھر ٹاپ اسکورر رہے۔ انہوں نے 93 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 77 رنز بنائے۔ امام الحق نے 72 بالیں کھیل کر 72 رنز اسکور کیے اور رن آوٹ ہو گئے۔ دنوں کھلاڑیوں کے درمیان ایک مرتبہ پھر سنچری پارٹنرشپ ہوئی۔ شاداب خان اور خوش دل شاہ نے 22, 22 رنز بنائے۔ عقیل حسین نے تین جبکہ الزراری جوزف اور اینڈرسن فلپ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز کا اخری ایک روزہ میچ اتوار 12 جون کو ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں