ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج سے جھڑپیں،متعدد فلسطینی شہری زخمی

قلقیلیہ: اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی ریلی پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر فلسطینیوں کی 18 سال سے بند سڑک کھولنے کے لیے ہونے والے احتجاج کے دوران ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے کے لیے ان پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ کفر قدوم میں مسجد عمر بن خطاب سے فلسطینیوں نے ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا ۔

فلسطینیوں نے ٹائر جلا کر سڑک بند کردی۔ قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔مقامی عوامی مزاحمتی رابطہ کمیٹی کے رکن نے بتایا کہ قابض فوج نے کفر قدوم قصبے پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کی نکالی گئی ریلی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

قابض فوج نے مظاہرین کو احتجاجی مظاہرے میں حصہ لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں