ایران اور وینزویلا کے درمیان 20 سالہ جامع اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کی خبر کے مطابق دارالحکومت تہران کے دورے پر آئے ہوئے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے صدر ابراہیم رئیسی سے صد آباد پیلس میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کے تحت تیل، پیٹرو کیمسٹری، معیشت، سیاحت، ثقافت اور سیاست کے شعبوں میں 20 سالہ جامع اسٹریٹجک تعاون کا تصور کیا گیا ہے۔
وینزویلا کے صدر مادورو ترکی کے دورے کے بعد صدر جمہوریہ کی سرکاری دعوت پر کل ایران گئے۔