ترک ضلع حقاری کے دیہی علاقوں میں علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے 4 دہشتگرد مارے گئے۔
امور داخلہ کے مطابق، حقاری جینڈرمیری کی خصوصی کمانڈو ٹیم نے فضائی تعاون سے ایران محاصرہ -2 آپریشن کے تحت کاروائی کرتےہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔
وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ہمارے ڈرونز اور خفیہ ایجنسی نے بر وقت کاروائی کرتےہوئے ان دہشتگردوں کو جہنم رسید کیا ہے۔
دوسری جانب، ضلع مش میں بھِ ایرین محاصرہ 16 آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جس میں 578 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔