ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تنزانیہ میں بس ۔ ٹرک تصادم میں 19 مسافر لقمہ اجل

تنزانیہ میں ٹریفک حادثے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

ایرنگا-مبیا ہائی وے پر، دارالسلام سے مبیا جانے والی ایک مسافر بس نے خرابی پیدا ہونے والے  ایک ٹرک کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔

جب امدادی کاروائیاں  جاری تھیں تو  ایک اور ٹرک زخمیوں اور امداد فراہم  کرنے والوں سے جا  ٹکرا۔

ایرنگا علاقے کے پولیس چیف ایلن بوکمبی کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کا علاج ایرنگا کے علاقائی ہسپتال میں جاری ہے تو  تنزانیہ کی صدر سامیہ سلوہو حسن نے اس حادثے میں اپنی  جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں