ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کے بجٹ میں بجلی صارفین کو سبسڈی دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے صوبائی بجٹ 2022-23ء میں بجلی کے صارفین کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس بات کی حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ مذکورہ سبسڈی بجلی کے ان صارفین کو آئندہ تین ماہ کے لئے دی جائے گی۔ جو 200 یونٹ تک بجلی استعمال کریں گے۔ سبسڈی کی مد میں پنجاب حکومت کو 15ارب روپے کے اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے اور پنجاب حکومت سبسڈی کی رقم وفاقی حکومت کو ادا کرے گی۔

محکمہ توانائی پنجاب اسمبلی اس حوالے سے بجلی کا ٹیرف تیار کرلیا ہے اور منظوری کے لئے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب اس سلسلے میں وزیراعظم سے مشاورت کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں