ایران نے کہا ہے کہ وہ ملک میں روسی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے روس کے تاجروں کا ویزا سسٹم منسوخ کرنے پر غور کررہا ہے،توانائی ،تجارت اور ٹرانزٹ دونوں ملکوں کے درمیان دلچسپی کے اہم شعبے ہیں۔
طاس نیوز نے ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے اقتصادی سفارتکاری مہدی سفاری کے گزشتہ روز جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ان کا ملک روس کی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے روسی تاجروں کے لیے ویزا سسٹم منسوخ کرنے پر غور کررہا ہے،
اس کے علاوہ روس اور اس کے قریبی ممالک کے ساتھ روبل میں ادائیگیوں کے لیے انٹربینک میکانزم اور گرین کسٹم کوریڈور قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہاایران اور روس کے درمیان زیادہ دلچسپی کے شعبے توانائی ،تجارت اور ٹرانزٹ ہیں۔ مہدی سفاری نے کہا کہ
حالیہ مہینوں کے دوران روس اور چین کو ایرانی مصنوعات کی برا?مد میں اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روس نے اپنی درامدی ضروریات کی ایک فہرست پیش کی ہے جس کے مطابق ایران اسے بہت زیادہ سامان برامد کرسکتا ہے ،یہ ہمارے لیے روس قرض کی ادائیگی کا مناسب ذریعہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔