لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدید گرمی کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ رک سکی۔ بتایا گیا ہے کہ اس وقت لیسکو کو 600 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے لیسکو کی گزشتہ روز ڈیمانڈ 5 ہزار 330 میگاواٹ رہی جبکہ نیشنل کنٹرول سنٹر لیسکو کو چار ہزار سے زائد بجلی فراہم کر رہا ہے۔
غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام کا گرمی سے برا حال ہے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروباری مراکز میں کام بھی نہیں ہو پا رہا ہے، بجلی سے محروم عوام کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ گزشتہ حکومت کے دور کی طرح بجلی فراہم کی جائے۔