ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجیریا میں مسلح حملہ آوروں نے 29 افراد کو اغوا کر لیا

نائیجیریا میں شادی کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کرنے والے مسلح حملہ آوروں نے 29 افراد کو اغوا کر لیا ہے۔

زمفارا صوبے میں مسلح حملہ آوروں نے شادی سے واپس آنے والے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے قافلے میں شامل کم از کم 29 افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔

ایک عینی شاہد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ حملہ آوروں نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا اور قافلے کے رکنے کے بعد فائرنگ شروع کر دی۔

عینی شاہد نے بتایا کہ کئی مسافر اپنی گاڑیاں چھوڑ کر زخمی ہو کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے مغویوں کی تلاش شروع کر دی۔

نائجیریا میں حکومتی اہلکار مسلح گروہوں کے حملوں اور تاوان کے خلاف مناسب اقدامات نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنے  ہوئے ہیں۔

صدر محمد و بخاری  نے کل اپنے بیان میں کہا کہ ملک بھر میں مختلف مسلح گروہوں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی حکومت اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے۔

ملک میں 2022 کے پہلے تین ماہ  میں ہونے والے حملوں میں کم از کم 3500 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور ہزاروں افراد کو یرغمال بنا لیا گیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں