ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 کریمنل ریکارڈ والے پولیس افسران و اہلکاروں کی فہرستیں تیار

کراچی:صوبہ سندھ میں کریمنل ریکارڈ رکھنے والے حیدرآباد سے 63، مٹیاری سے 67، جامشورو کے 62 پولیس افسران واہلکاروں کو لائن حاضر کردیا گیا۔

سندھ میں کریمنل ریکارڈ والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں جب کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایات پر ان افسران و اہلکاروں کو آپریشنل عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ کی جانب سے 3 اضلاع میں 16 انسپکٹرز اور 17 سب انسپکٹرز کو لائن حاضر کردیاگیا ہے۔ جب کہ 28 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور131 پولیس اہلکار بھی لائن حاضر کئے گئے ہیں۔

جن پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہٹایا گیا ہے کہ ان میں حیدرآباد سے 63، مٹیاری سے 67، جامشورو کے 62 پولیس افسران واہلکار شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں