اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے ملکی معیشت بچانے میں اپنی سیاست داو پر لگائی،عمران نیازی کی ترجیح سیاست ہماری ترجیح ریاست ہے،یہ معاشی تباہی وبربادی عمران نیازی کے ناپاک تحفے ہیں جوقوم بھگت رہی ہے۔
حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحادی حکومت پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کا تہیہ کرچکی ہے، عمران خان نے اندرونی وبیرونی اتنے قرضے لئے جو 70 سالہ تاریخ میں کوئی حکومت نہ لے سکی، مگر ان قرضوں سے نہ موٹروے نہ بجلی گھر نہ ہی کوئی اہم عوامی منصوبہ بنا،یہ قرضے کہاں گئے؟
انہوں نے مزید کہاکہ گذشتہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں بدامنی ہے، اس کو دور کرنے کیلیے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں.