مظفر آباد: حزب المجاہدین کے سربراہ اورمتحدہ جہاد کونسل کے چئرمین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ شہید حبیب اللہ عر ف عمران ایک نیک سیرت مجاہد ہونے کے ساتھ ساتھ امر و اطاعت کا پیکر تھے۔ سید صلاح الدین احمد نے شہید حبیب اللہ کے جنازے کے موقع پر سوگواروں کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اطاعت گذار مجاہد تھے۔
واضح رہے کہ حبیب اللہ عرف عمران نے جن کا مقبوضہ وادی سے تعلق ہے ایک حادثے میں جان جاں افرین کے سپرد کردی۔ سید صلاح الدین نے کہا کہ مجاہد عمران کو جب بھی،جہاں بھی اورجو بھی ذمہ داری سونپی گئی انہوں نے اسے بخوبی انجام دیا وہ ایک اطاعت گذار مجاہد تھے۔
اپنے خطاب میں حزب سربراہ نے کہا کہ کشمیری دنیا میں جہاں بھی ہیں،اپنے وطن کے حوالے سے مغموم،مضطرب لیکن پرامید ہیں کہ ایک دن ضرور آئیگا جب وطن عزیز آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہوگا اور مظلوم کشمیری آزادی کی فضا میں ان شااللہ زندگی گذاریں گے۔سید صلاح الدین نے مرحوم حبیب اللہ کی بلندی درجات اور آر پار ان کے پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
اسی دوران ڈپٹی سپریم کمانڈر حزب المجاہدین سیف اللہ خالد نے بھی اپنے ایک بیان میں معرکہ پلوامہ،معرکہ سری نگر اور ضلع کولگام میں مجاہدین کشمیر اور حزب المجاہدین سے وابستہ مجاہد راسخ احمد گنائی عرف ابو حنظلہ ولد محمد امین گنائی ساکنہ سوچ کولگام کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان مجاہدین نے بے جگری سے بھارتی فوج کا مقابلہ کیا اور آخری سانس تک لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
ان کی بہادری اپنی مثال آپ ہے۔ انہوں نے کہا مجاہدین کشمیر سامان حرب ضرب نہ ہونے کے باوجودبھارتی قابض فوج کا مقابلہ دلیری سے کررہی ہے اور ہمیشہ کی طرح ان کی سرینڈر کی پیش کش کو رد کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی ہے۔ان لازوال قربانیوں کے نتیجے میں ان شااللہ کشمیری قوم ضرور ایک نہ ایک دن آزادہوگی اور بھارت شکست فاش سے دوچار ہوجائے گا۔