وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی میں متعلقہ حکام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون طریقہ کار کے دائرہ کار میں تمام ضروری حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں۔
وزارت برائے امور خارجہ کے ترجمان ، سفیر تانجو بلگچ نے ، بعض ممالک کی جانب سے حالیہ ایام میں ترکی میں اپنے شہریوں کے لئے سفری انتباہ جاری کرنے سے متعلق ایک سوال کاتحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ سمجھتے ہیں کہ "مذکورہ بالا انتباہ مختلف بین الاقوامی پیشرفتوں اور محرکات سے تعلق رکھتا ہے ۔ اور ہمارے متعلقہ حکام دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تعاون میکانزم فریم ورک کے مطابق تمام ضروری حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ ترکی ایک با حفاظت ملک ہے اور یہ اندرون و بیرون ملک دہشت گردی کے خلاف جدوجہد پر عمل پیرا ہے جن کے نتائج کا واضح طور پر مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔
بلگچ نےمزید بتایا کہ اس اعتبار سے ترکی انسداد دہشت گردی کی جنگ کو دہشت گرد تنظیموں کے درمیان بلا کسی تفریق کے جاری رکھے ہوئے ہے، درحقیقت عالمی برادری اس چیز سے آگاہ ہے اور اس کی پذیرائی کرتی ہے۔