ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعتی حریت کانفرنس کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ایڈووکیٹ دیونیدر سنگھ بہل نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی قابض فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کے قتل عام پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیونیدر سنگھ بہل نے جموں سے جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت نہتے کشمیری نوجوانوں کے قتل عام اور دیگر ظالامنہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے اپنے فوجیوں کومقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کی نسل کشی کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پرزور دیا کہ وہ بھارتی فوجیوں کی مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی پامالیاں اور نہتے کشمیریوں کا قتل عام رکوانے کیلئے بھارت پر دباﺅ بڑھائے ۔ حریت رہنما نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں کیاجاتاجنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا کہ وہ دیرینہ مسئلہ کشمیرکے پائیدار حل کیلئے مذاکراتی عمل شروع کریں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں