ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ناموس رسالتﷺ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بنگلا دیشی وزیر اطلاعات

ڈھاکا: بنگلہ دیش کے وزیراطلاعات حسن محمود نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی معطل ترجمان نوپور شرما کے پیغمبرِ اسلام ﷺکے بارے میں کیے گئے گستاخانہ تبصرے پر سخت ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں   حسن محمود  نے کہا  کہ ناموس رسالت ﷺپرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔  انہوں نے کہا  کہ دنیا میں جہاں بھی ناموس رسالت ﷺ  کے خلاف کچھ ہوتا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔اْنہوں نے مزید کہا کہ گستاخانہ بیانات کامعاملہ بھارت کا اندرونی نہیں، یہ ایک بیرونی معاملہ ہے۔

انہوں نے معاملے پر بنگلہ دیش میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’ڈھاکہ کا معاملے کوبھڑکانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘  واضع  رہے کہ ڈھاکا سمیت بنگلادیش کے دیگرشہروں میں جمعے کے روز نمازِ جمعہ کے بعد ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے تھے اور پیغمبرِ اسلام ﷺکے بارے میں گستاخانہ بیانات کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں