لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر کے اضلاع میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے سرکاری اسکولوں کی عمارتوں میں شام کی کلاسز کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ بیشتر اسکولوں میں شام کی کلاسز ان اسکولوں میں لگائی جائیں گی جہاں چائلڈ لیبر کی شرح زیادہ ہے۔ پنجاب حکومت نے شام کی کلاسز میں پڑھنے والے طلباء و طالبات کو 15سو روپے ماہانہ وظیفہ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
حکومت کے اس اقدام سے صوبے میں شرح خواندگی میں اضافہ ہوگا جبکہ معاملے کو آئندہ ہونے والی صوبائی وزراء کانفرنس میں بھی زیر بحث لایا جائے گا۔