کراچی: حکومتی دعوﺅں کے برعکس بجلی کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا ،شارٹ فال 6 ہزار 709میگاواٹ تک پہنچنے پر مختلف شہری اور دیہی علاقوںمیں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8سے14گھنٹے تک پہنچ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لوڈ شیڈنگ کے باعث شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت بھی شدید ہو گئی جس کی وجہ سے عوام پینے کے پانی کی بوند بوند کوترس گئے۔
بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 191میگاواٹ طلب 27 ہزار 900میگاواٹ ریکارڈ کیا گیا۔پانی سے 4 ہزار 528 میگاواٹ ، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 515میگاواٹ ، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 8 میگاواٹ ،ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 609 میگاواٹ ،سولرپلانٹس سے پیداوار 121 ، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 175 میگاواٹ جبکہ جوہری ایندھن سے 1ہزار 235 میگاواٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی ۔