شمالی شام کے قصبے الباب میں گاڑی میں نصب بم پھٹنے سے 1 شخص ہلاک ہو گیا ۔
ترک مسلح افواج کی طرف سے دہشتگردوں سے پاک کیے گئے اس قصبے میں ایک گاڑی بم دھماکے سے اڑا دی گئی۔
اس دہشتگرد حملے میں 1 شخص ہلاک ا جبکہ اطراف کے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
حفاظتی قوتوں نے علاقے اور حملے کی نوعیت کا جائزہ لینے کے بعد پی کےکے پر شبہ ظاہر کیا ہے۔
یاد رہے کہ الباب فرات ڈھال آپریشن کے نتیجے میں فروری 2017 کو داعش سے پاک کروادیا گیا تھا۔