اسلام آباد: صدر عارف علوی اور پارلیمنٹ پھر آمنے سامنے آگئے۔ پارلیمنٹ سے منظور کردہ الیکشن ترمیمی بل اور نیب ترمیمی بل ایوان صدر کو موصول ہو چکے ہیں تاہم صدر نے ابھی تک دونوں بلز پر دستخط نہیں کئے، پارلیمنٹ نے دونوں بلز پر صدر کی تجاویز رد کردی تھیں، صدر نے دونوں بلز پر دس دن تک دستخط نہ کیے تو دونوں بلز از خود قانون بن جائیں گے۔
دس دن کی مدت سترہ جون کو مکمل ہوجائے گی ۔ جس کے بعد الیکشن ترمیمی بل سے سمندر پار پاکستانیوں کا ووٹ کا حق ختم ہوجائے گا ۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال نہیں ہوگی ۔