ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈی 8 تنظیم کا 25 واں اجلاس کل سے استنبول میں شروع ہوگا

 ترکی ،بنگلہ دیش،انڈونیشیا،ایران، مصر،ملائیشیا ،نائیجیریا اور پاکستان  پر مشتمل 8 ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی تعاون  تنظیم  ڈی -8 کا 25 واں اجلاس  کل سے استنبول میں شروع ہو رہا ہے۔

 ترک ایوان تجارت  کےمطابق،ڈی -8 سرمایہ کاری فورم  کے زیر عنوان یہ اجلاس  مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا۔

 اجلاس کی افتتاحی تقریب سے وزیر تجارت مہمت مُش ، ترک ایوان تجارت کے صدر  رفعت حصار جیک اولو،نائیجیریا کے وزیر خارجہ زبیر دادا،پاکستان کے  امورسرمایہ کاری کے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سمیت ڈی 8 کے سیکریٹری جنرل عیسیاکا عبدالقادر امام  خطاب کریں گے۔

 اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک  کے سرمایہ کاری وفود اور تجارتی و صنعتی ایوانوں کے نمائندے بھی شامل ہونگے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں