صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ہم یونان کے ذریعے ترکی کے خلاف چلی گئی چالوں سے آگاہ ہیں۔
آک پارٹی کے رہنما ایردوان جو کہ ترکی کے صدر بھی ہیں نے اپنے پارلیمانی گروپ کے اجلاس سے خطاب میں گزشتہ ہفتے ازمیر میں منعقدہ ایفس 2022 مشقوں کی وساطت سے ایجین کی پیش رفت کے بارے میں پیغامات کو متعلقہ حکام تک واضح طور پر پہنچایا ہے۔ ماضی کی طرح بعض ممالک کی جانب سے
"تاریخ میں ہمیشہ کی طرح، ہم یونان کے ذریعے اپنے ملک کے خلاف کھیلے جانے والے کھیل سے واقف ہیں، مسئلہ یہ ہے کہ یونان اس کھیل سے واقف نہیں ہے یا وہ اس میں رضاکارانہ طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ آپ جانتے ہیں، فلم بندی کے دوران سب سے زیادہ تھکنے والے، حتی ٰبازوٹوٹنے والے لوگ اسٹنٹ باز ہوتے ہیں۔ لیکن ان کے نام کبھی اسٹیج پر نہیں دیکھے جاتے۔ ماضی میں یونان کے ساتھ ایسا ہی ہوا تھا۔ اگر اب کی بار بھی یہ اسی موقف پر مصر رہتا ہے تو پھر اسے دوبارہ نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔
صدر ایردوان نے سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کی درخواست کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سویڈن اور فن لینڈ نے دہشت گرد تنظیم کے خلاف جنگ میں ٹھوس اور پر عزم قدم نہ اٹھائے تب تک ہماری پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئیگی۔
دنیا بھر میں ملک کے نام کو ٹرکی سے ترکیے کے طور پر تبدیل کرنے میں کامیابی حاصل کرنے کا ذکر کرنے والے ترک صدر کا کہنا ہے کہ قومی ہوائی فرم کو ٹرکش ایئر لائنز کے بجائے ترک ہوائی فرم کے نام سے پکارا جائیگا۔