یوکرین جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر نے کہا ہے کہ 24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ میں ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کی تعداد 32 ہزار 500 ہو گئی ہے۔
جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر کے جاری کردہ بیان میں، 24 فروری سے 14 جون تک کے عرصے میں، روسی فوج کے جانی نقصان کے اعداد و شمار کا اعلان کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کی زمین پر 32 ہزار 500 روسی فوجی ہلاک اور 233 طیارے، 179 ہیلی کاپٹر، 1434 ٹینک، 3 ہزار 503 بکتر بند گاڑیاں، 721 توپیں، 229 راکٹ لانچر سسٹم اور 97 ائیر ڈیفنس سسٹم تباہ کر دئیے گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فوج کو، 2 ہزار 473 گاڑیوں اور فیول گاڑیوں، 58 اسپیشل گاڑیوں، 13 بحری جہازوں اور ہیوی ٹینکوں اور 588 ڈرون طیاروں کا بھی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔
واضح رہے کہ روس وزارت دفاع نے 25 مارچ کو جاری کردہ بیان میں یوکرین میں 1351 روسی فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔