اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) افسران و ملازمین نے 17 جون سے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا۔
ایف بی آر کے عملے نے مطالبہ کیا ہے کہ پرفارمنس الاؤنس بحال کیا جائے اور ریونیو الاؤنس کی بھی منظوری دی جائے۔ عملے کا کہنا ہے کہ ہڑتال اور مطالبات سے متعلق چیئرمین ایف بی آر کو آگاہ کر دیا ہے، مطالبات منظور نہ ہوئے تو قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ حالیہ وفاقی بجٹ میں دیگر وفاقی اداروں آئی بی اور ایف آئی اے وغیرہ کے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بھی اضافہ کردیاگیا جب کہ ایف بی آر کے ملازمین ابھی تک تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے سے محروم ہیں جو کہ امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔