ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔
صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت پر بات چیت کی گئی۔
دونوں ممالک کی طرف سے نیٹو رکنیت کی طلب کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اس معاملے میں ترکی کے جائز خدشات کو دُور کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جانے چاہیئں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کی جائز توقعات کو پورا کرنے کے لئے دونوں ممالک کی طرف سے اٹھائے گئے ٹھوس اقدامات کا مشاہدہ کئے بغیر اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور دفاعی صنعت میں تعاون کے معاملے میں بنیادی تبدیلیوں سے متعلق تحریری یقین دہانیوں کے بغیر رکنیت مرحلے میں پیش رفت نہیں ہو گی۔